دنیا
صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں دھماکہ
شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع نے تل ابیب میں دھماکے کی خبردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں اتوار کی رات دھماکہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دھماکہ بم پھٹنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فواد شکر کی شہادت پر وال اسٹریٹ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے، حزب اللہ
اس رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شہادت پسندانہ ہوسکتا ہے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مارے جانے والے شخص کی کمر میں دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ بندھی ہوئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق بظاہر بم قبل از وقت پھٹ گیا تھا۔
صیہونی حکومت کے چینل 14 کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والی شخص کی لاش قابل شناخت نہیں ہے۔