مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلی عہدیدار شہید

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلی عہدیدار شہید ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حکومت کے ڈرون حملے میں حزب اللہ لبنان کے عہدیدار اسماعیل یوسف باز جو ابو جعفر کے نام سے مشہور تھے شہید ہو گئے۔

عین بعال علاقے کے عینی شاہدین کے مطابق اس گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد گاڑی میں سوار دیگر دو افراد کو بچا لیا گيا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی حملے میں پولیس کے سات افسران شہید

دوسری جانب الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں کفرشوبا، حلتا اور الخیام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے جس میں ایک شخص شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

اس دوران حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت میں مجاہدین نے دو مرحلے میں، بیت ھلل میں میزائل ڈیفنس سسٹم اور اسرائیلی حکومت کے آئرن ڈوم پلیٹ فارمز پر حملہ کیا جس میں تین صیہونی زخمی ہوگئے-

لبنان کی حزب اللہ نے برکہ ریشہ میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانے کو میزائل سے اور اصبع الجلیل فوجی اڈے کو دو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ تقریباً پندرہ راکٹ بھی جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع الجلیل الغربی پر داغے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button