دنیا

کانگو میں مشتعل مظاہرین نے فرانس اور امریکہ کے سفارت خانوں کو آگ لگا دی

شیعہ نیوز:  ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں کئی سفارت خانوں پر حملہ کیا جن میں فرانسیسی اور امریکی سفارت خانے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مظاہرین نے فرانسیسی اور امریکی سفارت خانوں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قیدی خواتین کے سلسلے میں صیہونی فوج کا دعوی جھوٹا؛ ڈاکٹروں کی رپورٹ

کانگو میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے امریکی پرچم اور فرانس، روانڈا، بیلجیئم اور یوگنڈا کے سفارت خانوں کو نذر آتش کرنے کی خبر دی ہے۔

دریں اثنا کانگو کے مقامی میڈیا نے آگاہ کیا ہے کہ باغی گروپ "23 مارچ موومنٹ” کے عناصر نے ملک کے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوما شہر پر قبضے سے اس کے بیس لاکھ باشندوں میں بڑے پیمانے پر انتشار اور بے چینی پھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button