پاکستانی شیعہ خبریں

آرمی چیف جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نہایت افسوس ناک بات ہے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہم نے متعدد بار حکومت اور اداروں کو جبری گمشدہ افراد کی لسٹیں فراہم کی ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام میں امن عامہ کو قائم کرنے اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرے۔ مجالس عزاء اور جلوسوں پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کی معتصبانہ روش کو اب بند ہونا چاہئے، یہ سراسر غیرآئینی اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے، بیلنس پالیسی کو ترک کرکے 75 بزرگ علما اور ذاکرین پر لگائی جانے پابندی کو ختم کیا جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہر ڈاکٹر کو گزشتہ روز شہید کیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جب محرم آتا ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہو جاتا ہے، ریاست ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دے۔ چار دیواری کے اندر مجالس عزاء کرانے کیلئے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں، ایسے غیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کو فی الفور ختم کیا جائے، جیلوں میں قید ملت جعفریہ کے اسیران کو عزادری سید شہداء منانے میں انتظامیہ معاونت کرے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ نہایت افسوس ناک بات ہے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہم نے متعدد بار حکومت اور اداروں کو جبری گمشدہ افراد کی لسٹیں فراہم کی ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں، ہم کہتے ہیں کہ بے گناہ جبری گمشدہ عزاداران کو فوری بازیاب کیا جائے، آرمی چیف، چیف جسٹس سمیت مقتدر قوتوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ عدالتی فیصلے کے باوجود اہل تشیع کی مذہبی آزادی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ مسجد کے لئے جگہ فراہم نہیں کر رہی اور مخصوص جگہ پر نماز پڑھنے والوں پر ایف آئی آرز کاٹ رہی ہے، کے پی کے حکومت ضلعی انتظامیہ کے معتصبانہ اقدامات پر فوری ایکشن لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button