دنیا

نیتن یاہو اور جوبائیڈن کے درمیان کشیدگی عروج پر، نیویارک ٹائمز نے پردہ اٹھایا

شیعہ نیوز: نیویارک ٹائمز نے امریکی اور صہیونی اعلی حکام کے درمیان شدید اختلافات ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات فریقین کے درمیان شدید لفظی جنگ اور کشیدگی پر ختم ہوئی۔

اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے حکمران غزہ میں جنگ بندی کے بعد کے مراحل کے بارے میں شدید اختلافات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے باشندوں کو زبردستی ملک بدر کرنا ہوگا، سموٹریچ کی ہرزہ سرائی

امریکی انتطامیہ جنگ کے بعد غزہ پر قبضے کے خلاف ہے جبکہ نتن یاہو کابینہ جنگ کے بعد زمینی فوج کے ذریعے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے پر زور دے رہی ہے۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکام آپس میں کسی نکتے پر جمع نہیں ہوسکے ہیں۔ فوجی مشترکہ کونسل کے سربراہ نے حکومتی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی تنظیموں کے خلاف ہونے والی شکستوں کی وجہ سے صہیونی فوج شدید دباو کا شکار ہے جبکہ صہیونی فوجی حکام نتن یاہو انتظامیہ کو ان شکستوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button