
پاکستانی شیعہ خبریں
اصغریہ کا 50واں سالانہ مرکزی کنونشن 26 تا 28 نومبر کو ہوگا
شیعہ نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ مرکزی ’کربلا احیاء دین محمدیؐ‘ کنونشن و یوم امام حسن عسکریؑ 26 تا 29 نومبر 2020ء کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ سندھ میں منعقد ہوگا، جس میں سندھ سمیت ملک بھر سے تعلیمی اداروں، مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء شرکت کریں گے۔ کنونشن کے نام اور تاریخ کی منظوری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اکثریت رائے سے لی گئی، جبکہ کنونشن کے انتظامی امور کے مدیر ثابت علی ساجدی کو مقرر کیا گیا ہے۔ کنونشن میں سندھ سمیت ملک بھر سے آنے والے علماء کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم و تربیت، مختلف ملی تنظمیوں کے ذمہ داران خطاب کریں گے۔