ایٹمی معاہدہ، ایران کی بڑی اخلاقی اور سیاسی کامیابی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر سفارت کاروں کے مطابق، ایٹمی معاہدہ، ایران کی بڑی اخلاقی اور سیاسی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کیساتھ ایک ایسا معاہدہ طے کیا جس پر قائم رہا اور یہ اخلاقی نقطہ نظر سے ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے شمالی صوبے خراسان کے دورے پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے مسلسل 12 سالوں کے دوران دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری بم تیار کررہا ہے حالانکہ وہ عالمی جوہری ادارے کی نشست میں کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کے درپے نہیں ہے اور اسی طرح یہ کیس بند کی گئی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ قانونی طور پر یہ اقدام کوئی آسان او سیدھا سادا کام نہیں ہے کیونکہ اس کلیلے اقوام متحدہ کی 6 قراردوں کو بیک وقت منسوخ کردیا گیا اور یہ بین الاقوامی سطح پر ایران کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
انہوں نے مختلف عرصوں میں ایرانی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق کی مسلط کردہ جنگ سمیت مذاکرات کے دوران میں بھی اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا مقصد یہ تھا کہ اپنی یورینیم کی افزودگی کا عمل، قانونی شکل اختیار کرلے حالانکہ بعض کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ، امریکہ کے مفادات میں ہیں اگر ایسا ہے تو پھر کیوں امریکہ نے اس معاہدے سے علیحدہ ہوکر اسے تاریخ کا سب سے بُرا معاہدہ قرار دے دیا۔