دنیا

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ، پوری دنیا میں صہیونی مراکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز: شام کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر صہیونی مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد دنیا بھر میں سفارتی عملے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، شرکاء کی اسرائیل پر شدید تنقید

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصل سیکشن پر صہیونی فضائیہ نے میزائل حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

شام میں ایرانی سفیر حسین اکبری نے ایران قونصل خانے پر صہیونی حملے میں پانچ سے سات افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارے نے ایرانی سفارت خانے پر 6 میزائل داغے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button