آذری عوام کا اپنے محبوب صدر رئیسی کو آخری الوداع، ایک غم دراز کہ جس کی کوئی انتہا نہیں
شیعہ نیوز: شہر تبریز کے عوام نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کرکے شہدائے خدمت کو آخری بار الوداع کہا۔
ورزغان کی بلندیوں میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے تبریز کے عوام نے ملک کے خادم صدر اور ساتھیوں کی سلامتی کے لئے اجتماعی مانگی لیکن تقدیر نے آغوز شہادت میں لیا۔
تبریز شہر پر غم کے سائے چھائے ہوئے ہیں اور لوگ شہید رئیسی کی خدمات پر اشک فشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ رئیسی غیروں کی بلیک میلنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آیت اللہ موحدی
آج ملک بھر کے مغربی شہروں بالخصوص تبریز کے عوام شہدائے خدمت کو آخری بار الوداع کہنے کے لئے بے قرار ہیں۔
تبریز میں سوگواروں کے ہجوم سے شہدائے خدمت کے جسد ہائے خاکی گزارے جارہے ہیں
10:26 تبریز میں شہداء چوک لوگوں سے بھرا ہوا ہے جو شہداء کو دیکھنے آئے ہیں۔
تبریز کا شہداء اسکوائر لوگوں سے کچھا کچھ بھرا ہوا ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے دوران تبریز کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر