
خواتین اپنی اولاد کی تربیت کربلائی نصاب کے تحت کریں، حنا تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے شہادت امام سجاد علیہ السلام کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ جنہیں ولائے اہلبیتؑ ملی ہے، یہ وہ دولت ہے جو خوش نصیب افراد کو ہی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس ولاء کی برکت ہے کہ دنیا بھر میں ملت جعفریہ ہی دفاع اسلام میں مصروف ہے، آیت اللہ خامنہ ای ہوں یا سید حسن نصراللہ، شیخ ابراہیم زکزکی ہوں یا یمن کے حوثی مجاہدین، سب کے سب درسگاہ کربلا کے طالبعلم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ملت تشیع کیخلاف دنیا بھر میں سازشیں ہو رہی ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کی تربیت کربلائی نصاب کے تحت کریں، تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں وقت کے یزید سے سمجھوتہ نہ کر سکیں۔