مشرق وسطی

بحرین: اسرائیل دوستی پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف شدید کارروائی کا اعلان

شیعہ نیوز: بحرینی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرائیل-بحرین دوستی معاہدے کے خلاف سرگرم شہریوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عرب ای مجلے الخلیج آنلائن کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ’’بحرین کے خلاف اور اس کی توہین میں سرگرم‘‘ عناصر کا پیچھا کر کے انہیں قانونی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بحرینی وزارت داخلہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ (غاصب صیہونی حکومت) اسرائیل کے ساتھ بحرینی دوستی کے خلاف سرگرم سوشل میڈیا یوزر، فتنہ انگیزی، قومی امن و امان کی تباہی اور اجتماعی یکجہتی کو درہم برہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحرین سے باہر مقیم اشتہاریوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ جاری سال ستمبر کے اواسط میں امریکی ایماء پر متحدہ عرب امارات و بحرین کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لئے گئے تھے جس پر فلسطین سمیت پوری امتِ مسلمہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے غداری قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button