
پاکستانی شیعہ خبریں
کشمیر و فلسطین سمیت ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے،حامد موسوی
شیعہ نیوز:آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر نماز جمعہ میں رکاوٹیں بھارت کو مذہبی آزادی کا سرٹیفکیٹ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکہ عالمی امن اور مذہبی آزادیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے۔ عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج اتحاد میں مضمر ہے ۔ دنیائے کفر مسلمانوں کے مابین تنازعات کو بھڑکا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، تشدد اور نفرت کے تاجروں کو اسلام سے نتھی کرنا شیطانی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامد موسوی نے باورکرایاکہ انسانیت کی نجات فقط اور فقط خاتم الانبیاء محمد مصطفی ؐ کے لائے آفاقی دین میں ہے۔