
بھارت کی داعش کی حمایت، لیکن امریکہ اور فٹیف کو نظر نہیں آرہا، رحمان ملک
شیعہ نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، ٹھکانوں سے سری لنکا پر حملے ہوئے، امریکہ اور فٹیف کو نظر نہیں آرہا۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ را کے ایجنٹ ٹویٹر پر ان کے خلاف شور مچا رہے ہیں، 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
رحمان ملک نے کہا کہ بھارت سمجھتاہے پاکستان کوفرقہ ورانہ اختلافات کےذریعےکمزورکیا جا سکتا ہے۔ موجودہ فرقہ ورانہ اختلافات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان، کےپی اوردیگرحصوں میں داعش اوررا کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی تقریر کشمیریوں کا کوئی ذکر نہیں کیا، بھارتی ایجنسی داعش کی حمایت کررہی ہے، کیا امریکہ اور فیٹف کو بھارتی دہشت گردی نظر نہیں آتی۔
رحمان ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ نےاپنی رپورٹ میں داعش کےبھارت میں پھیلاؤکوتشویشناک قراردیاہے۔حکومت دشمن کوہمارے اندرونی اختلافات سےفائدہ اٹھانےنہ دے۔حکومت اناکو ختم کرے،ملک کےمفادمیں اپوزیشن کیساتھ مل کرمعاملات کاحل نکالے۔
رحمان ملک نے کہا کہ افغان امن عمل کے قریب پہنچنے پر بھارت اور داعش کارروائیاں کرتے ہیں، فٹیف نے بھارت کے خلاف ابھی تک کیوں تحقیقات شروع نہیں کیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، علاوہ ازیں بھارت افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔