
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
فوری خبر، کوئٹہ میں دھماکہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ائیرپورٹ روڈ پر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ائیرپورٹ رود پر عبداللہ جان کالونی میں ہوا ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
دھماکہ کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔ تاہم ابھی تک کسی بھی ذرائع سے جانی نقصان اور زخمیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔