پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متحد ہو کر قادیانیت کی طرح ہر فتنے کو ناکام بنا یا جا سکتا ہے،حامد موسوی

شیعہ نیوز: آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ شیعہ سنی برادران متحد ہو کر قادیانیت کی طرح ہر فتنے کو ناکام بنا سکتے ہیں ، تحفظ ختم نبوت کیلئے مولانامحمد اسماعیل کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے ، تکفیریت اور مسلم مکاتب کو لڑانے کی سازشوں میں شکست خوردہ قادیانیت کا انتقام کارفرما ہے۔ ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنے کی ہر کوشش و سازش کو ناکام بنانا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں محاذ ختم نبوت کے سرخیل، تحریک آزادی کے سپاہی، مولانامحمد اسماعیل کی 46ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامد موسوی نےکہا کہ 7ستمبر1974 کو قادیانیوں، احمدیوں، مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اسلام اور تعلیمات مصطفوی ؐ کو بڑےفتنے سے بچانے کا سامان کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت قادیانیت کینسر کی طرح اسلامی تعلیمات پر حملہ آور ہوئی اور یہ بات کسی کو فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ قادیانیت کے کینسرکا تریاق شیعہ سنی و تمام مسالک کے اتحاد کی صورت ہی ممکن ہوا۔ حامد موسوی نے کہا کہ مولانامحمد اسماعیل کی تعلیمات ان کی رحلت کے بعد بھی تحفظ ختم نبوت کیلئے ایستادہ رہیں ان کی رحلت کے بعدبزم اسماعیل کے سرخیل علامہ تاج الدین حیدری نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے فیڈرل شریعت کورٹ میں ایک بار پھر قادیانیت کو شکست سے دوچار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button