
یوم القدس منانا، ایک دینی اور شرعی فریضہ. آئی ایس او
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ایک ہفتہ قبل گزشتہ ادوار کی طرح اس سال بھی یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا. گزشتہ برس کرونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی یوم القدس ریلی علامتی طور پر نکالی گئی تھی. البتہ اس سال، ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعہ الوداع کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن بھرپور جوش و خروش اور جذبہ ایمانی کے ساتھ یوم القدس کی ریلی نکالی گی. اسی سلسلے کی ایک کڑی، آزادی القدس کانفرنس انشاءاللہ 25 مئی بروز اتوار، چار بجے کو منعقد کی جارہی ہے جس میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گے. ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر حسن عسکری نے عالمی یوم القدس ریلی کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں. اس دن کو منانا ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے. امام خمینی رح کی سیاسی اور مذہبی بصیرت نے اس مسئلے کو عالم اسلام میں متعارف کروایا. یوم القدس کا مسئلہ کسی ایک فرقے کا مسئلہ نہیں بلکہ امام خمینی نے اسکو عالمی سطح پر مقبول کروایا.