دنیا

چین کا برطانیہ کے خلاف بڑا اقدام

شیعہ نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز برطانیہ کی 9 اعلی شخصیات اور 4 اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق چین نے ان اداروں اور شخصیات پر جھوٹے بیانات دینے اور غلط اطلاعات فراہم کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی۔ پابندی کا شکار ہونے والے اور ان کے اہلخانہ کی چین میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے پیر کے روز چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے چین پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button