اہم پاکستانی خبریں

کمشنر لاڑکانہ کی محرم میں فول پروف سکیورٹی و سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کے دوران اسٹریٹ لائٹ اور دیگر مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام خاص طور پر عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

زرائع کے مطابق کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد سلیم رضا کھوڑو کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ خیر محمد شیخ، ایس ایس پیز، سیکٹر و ونگ کمانڈر رینجرز، لوکل گورنمنٹ، سپیکو، محکمہ صحت، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سمیت مختلف محکموں کے افسران اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے، جبکہ صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ضلع کے تمام ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں اور مجالس کے دوران اسٹریٹ لائٹ اور دیگر مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام خاص طور پر عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر نے تمام فرقوں کے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بناکر مذہبی ہم آہنگی، اتحاد، بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں۔

کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کو پولیس اور رینجرز کی مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، مضبوط پولیس کانٹیجنسی پلان تشکیل دے کر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے، محرم کے دوران لاؤڈ اسپیکر کی صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی تقسیم اور وال چاکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس موقع پر رینجرز کے سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے اور شرپسند عناصروں کو آہنی ہاتھوں سے مسخ کیا جائے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پورے ضلع میں سکیورٹی میں اضافہ کرکے شہروں کی جانب آنے جانے والے راستوں اور خاص طور پر بلوچستان سے ملنے والی سرحد پر بھی سکیورٹی میں اضافہ کرکے چیکنگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button