مشرق وسطی

ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے؛ علی باقری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایرانی وفد نے ویانا مذاکرات میں ایران کا مؤقف صاف اور شفاف طور پر بیان کردیا ہے۔ ایران مذاکرات جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایرانی وفد نے ویانا مذاکرات میں ایران کا مؤقف صاف اور شفاف طور پر بیان کردیا ہے۔ ایران مذاکرات جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویانا میں گروپ 1+4 کے متعدد وفود کے ساتھ دوجانبہ اور چند جانبہ مذاکرات کئے ہیں۔ ایران کا وفد سنجیدگی ، منطقی اور متانت کے ساتھ مذاکرات کے لئے حاضر ہوا ہے۔مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ باقری کنی نے کہا کہ ہم نے ویانا مذاکرات ميں گروپ 1+4 کے نمائندوں کو ایران کی تجاویز پیش کردی ہیں اور انھیں چاہیے کہ جلد از جلد ایران کی پیشکردہ تجاویز پرسنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہوجائيں۔ باقری کنی نے کہا کہ ہم نے گروپ 1+4 کو کچھ اسناد پیش کئے ہیں وہ ان کا مطالعہ کرنے کے بعد مذاکرات کرنا چاہییں تو ہم مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button