اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور بھارتی و سعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے ضلع گوادر میں خفیہ اطلاع کی بناء پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی و سعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دو افراد کو چیب ریکھانی کراس سے گرفتار کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بیرونی طاقتوں کی ایماء پر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کی سازش ہورہی ہے

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے1.878 کلو گرام بارودی مواد، 66 انچ پرائما کارڈ اور 1 ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتاریہ افراد گوادر میں تخریب کاری کرنے کے لئے آرہے تھے۔ جسے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ مکران میں مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button