پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مسلح مقابلے کے بعد بھارت و امریکہ نواز کالعدم داعش خراسان کے3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور ان کے 3ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 5 روز قبل لاپتہ ہونے والے عزادار مظہر شاہ کو سندھ پولیس نےدہشتگرد بنا ڈالا

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے3 ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button