پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دیباج عابدی کو آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کرلیا گیا ،آئی ایس او

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کر اچی ڈویژن کا 43 واں تعمیر وطن سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ محمدی، محمدی ڈیرہ ملیر میں کیا گیا۔ کنونشن میں وائس چیئرمین مجلس وحدت المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی،مولانا مبشر زیدی سمیت علماء کرام ، ارکان مرکزی نظارت،ارکان ذیلی نظارت ، ارکانِ ڈویژنل کابینہ،ارکانِ مجلس عمومی سمیت شہر بھر سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2022-23 کا اعلان وائس چیئر مین مجلس وحدت المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی نے کیا ،رکن مرکزی نظارت نے نو منتخب صدر برادر دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر دیباج عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس اوپاکستان نے ملی اتحاد کے فروغ کے لیے جہاں ضرورت پڑی اپنے آپ کوپیش کیا اور آئندہ بھی ملی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلبا و طالبات کی رہنمائی میں پیش پیش رہی ہے اور یہی روایت آئندہ بھی جاری رہے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button