دنیا

حماس کے خلاف شکست پر نیتن یاہو اور افسران کو برطرف کیا جائے، جنرل اسحاق بریک

شیعہ نیوز: اسرائیلی ریزرو فورسز کے سربراہ جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں شکست کے ذمہ دار اسرائیلی فوجی افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریزرو فورسز کے سربراہ جنرل اسحاق بریک نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں صہیونی فوج کی شکست اور نقصانات کے ذمہ دار فوجی افسران کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں صہیونی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری رہیں گے، عبدالملک الحوثی

اسرائیلی اخبار ہارٹز میں اپنے کالم میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر حماس کے خلاف شکست کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اسرائیل کے خلاف پورے خطے میں ایک جنگ شروع ہوگی جس کے لئے ہم آمادہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ طوفان الاقصی میں ہونے والی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو، یواف گیلانت اور ہرٹزی ہالیوی سمیت اعلی فوجی افسران ہیں۔

بریک نے طنزیہ لہجے میں لکھا ہے کہ نتن یاہو سمیت شکست کے دیگر ذمہ داروں کو چاہئے کہ اپنے دفتروں کی چابی واپس کرکے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ وزیراعظم دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے کابینہ ختم کرکے اختیارات واپس کریں۔

انہوں نے وزیرجنگ گیلانت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر ان کے احمقانہ اور غیر سنجیدہ فیصلوں پر عمل کیا جائے تو اسرائیل خطے میں ایک وسیع جنگ میں داخل ہوگا جس کے لئے وہ کسی بھی طور پر آمادہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button