پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، 7 محرم کا حساس ترین جلوس اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سات محرم الحرام کا مرکزی جلوس 8 محرم کی شب پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پروآ کے اس مرکزی ماتمی جلوس کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پہ حساس ترین قرار دیا گیا تھا، انڈس ہائی وے سے گزرنے والے اس جلوس کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

7 محرم تحصیل پروآ کا مرکزی علم کا جلوس گاؤں ببر پکہ سے برآمد ہوتا ہے اور اپنے روایتی راستوں اور انڈس ہائی وے سے ہوتا ہوا ہزارہ پکہ پر اختتام پذیر ہوا ہے، اس دوران سکیوٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے، پاک فوج کے افسران ایف سی اہلکار اور پولیس نے مشترکہ طور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلے ڈی سی ڈیرہ عمیر خان اور ڈی پی او دلاور خان بنگش نے دورہ کیا اور اے ایس پی پروآ اور ایس ایچ او پروآ سے سکیوٹی بارے معلومات لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button