مشرق وسطی

رجب طیب اردوغان اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان مسئلہ فلسطین پر گفتگو

شیعہ نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر ایک بار پھر گفتگو میں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

اس گفتگو میں انھوں نے تاکید کی کہ انھیں یقین ہے کہ فلسطینی قوم اور اس کے حقوق کی حمایت میں ترکیہ کے صدر کا موقف بدستور باقی رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اس گفتگو میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے حقوق کی حمایت میں ان کا موقف بدستور جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوغان نے اپنے حریف کمال قلیچدار اوغلو کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button