روس-یوکرین جنگ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے سب کو چونکا دیا
شیعہ نیوز: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس میں امریکی میزائلوں کے استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔
جوبائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے یہ پاگل پن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نیا قتل عام، نصیرات میں اسرائیلی بمباری میں 25 بچے اور خواتین شہید
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین سےمتعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے۔ انھوں نے بائیڈن انتظامیہ یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہی ہے جس صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔
دوسری جانب روس نے جواب دیا ہے کہ امریکی میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
یوکرین نے امریکی میزائل استعمال کر کے روس کے جنوبی شہر میں فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں یوکرین نے اڈے پر 6 امریکی ساختہ اےٹی اےسی ایم ایس میزائلوں سےحملہ کیا۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو امریکی میزائل کے استعمال کا جواب دیا جائے۔