مشرق وسطی

مصر، اخوان المسلمین کے سابق سربراہ محمد بدیع کو تیسری مرتبہ سزائے موت

شیعہ نیوز: مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سابق سربراہ محمد بدیع سمیت سات ارکان کو سزائے موت سنادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سابق سربراہ محمد بدیع اور تنظیم کے دیگر سات ارکان کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ہر حال میں بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایروانی

ذرائع کے مطابق محمد بدیع کو سزائے موت سنانے کا یہ تیسرا حکم ہے۔ 2021 سے شروع ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے میں اخوان المسلمین کے 37 ارکان کو تاحیات قید، 6 کو چھے سال اور 7 کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 21 افراد کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بری کردیا گیا ہے۔

اخوان المسلمین کے سابق سربراہ سمیت دیگر اراکین پر حکومت کا تختہ الٹنے اور سیکورٹی فورسز کے اڈوں پر قبضے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button