دنیا

مقبوضہ فلسطین میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ زمینوں پر ہنگامی حالت کا نفاذ ایک سال کے لئے بڑھا دیا ہے۔

صیہونی ٹی وی کے چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ زمینوں پر ہنگامی حالت کی مدت دوہزار پچییس تک کے لئے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ ہنگامی حالت کو غزہ میں جنگ جاری رہنے کی بنا پر بڑھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج ملک کی زمینی اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ایڈمرل تنگسیری

نسل کش اسرائیلی حکومت سات اکتوبر دوہزار تیئس سے امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ پٹی اور غرب اردن میں بڑے پیمانے پر نہتھے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کی بنا پر ناجائز صیہونی حکومت کی جنگي مشینری فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button