
مشرق وسطی
شام میں امریکہ کے چار فوجی واصل جہنم
شیعہ نیوز: امریکی فوجیوں کی گاڑی دیر الزور صوبے میں مرکدہ کالونی کے قریب الحسکہ – دیر الزور شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ اس کے راستے میں دھماکہ ہو گیا اور چاروں فوجی مارے گئے۔ اخبار سوریا ویب سائٹ نے بھی بتایا ہے کہ امریکی فوجی الشدادی میں اپنی غیر قانونی چھاؤنی اور اس طرح العمر آئل فیلڈ کا گشت لگا رہے تھے کہ یہ دھماکہ ہوا۔
یاد رہے کہ امریکی فوجی، غیر قانونی طور پر شام میں گھسے ہوئے ہیں اور حال ہی میں انھوں نے اس ملک کے مشرق میں ایک نئي فوجی چھاؤنی بھی تعمیر کر لی ہے۔ یہ فوجی تھوڑے تھوڑے وقت پر اپنے قبضہ علاقوں میں گشت لگاتے ہیں۔ امریکی فوجی اتحاد نے ابھی اس خبر پر کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔