دنیا

ایران کے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی عالمی میڈیا میں کوریج

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ایران کے جوابی میزائل حملوں کو عالمی میڈیا حلقوں میں بڑے پیمانے پر کوریج ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہنیہ، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں ہم نے مقبوضہ سرزمین کے قلب کو نشانہ بنایا۔

اگر صیہونی حکومت نے ایران کی کارروائیوں پر ردعمل ظاہر کیا تو اسے دندان شکن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے نئی خباثت کی تو ایران کا جواب تباہ کن ہوگا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

عالمی میڈیا نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ایران کے راکٹوں کی بارش کو وسیع کوریج دی۔

اس حوالے سے سی این این ٹی وی چینل نے درج ذیل سرخی لگائی: ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیل کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ مذکورہ چینل نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے حوالے سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹوں کی بارش کی تصدیق کی ہے۔

دی گارڈین نے اس حوالے سے لکھا ہے: ایران نے وائٹ ہاؤس کی اس خبر کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

دوسری جانب الجزیرہ نے بتایا: ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔

ایم ایس این بی سی ٹی وی چینل نے بھی اس اہم خبر کو یوں بیان کیا کہ ایران نے اسرائیل پر اپنا بیلسٹک میزائل حملہ کر دیا۔ جیسے ہی حملہ شروع ہوا، اسرائیل کی فضا میں میزائل دیکھے گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس حوالے سے سرخی لگائی: ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔

اس نیوز ایجنسی نے مزید لکھا کہ ایران نے لبنان کی حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی کارروائی کے جواب میں منگل کے روز تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغے۔ جس پر پورے اسرائیل میں وارننگ الارم بج گئے، اور اسرائیلیوں کی بنکروں میں چھپنے کے لئے دوڑیں لگ گئیں، جب کہ اس دوران بیت المقدس اور دریائے اردن کی وادی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button