پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت، عوام اور علمائے کرام ملکر فرقہ واریت کیخلاف نبرد آزما ہو جائیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز:جامعہ عروة الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ مسجد بیت العتیق لاہور میں خطبہ جمعہ میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، عوام اور علمائے کرام مل کر فرقہ وایت کے خلاف نبرد آزما ہو جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور شیعہ سنی عوام، دردمند علمائے کرام اور حکومت میں ذمہ دار افراد متحد ہو کر ملک کو فرقہ واریت اور پاکستان کو افغانستان بننے سے بچا سکتے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد، جہلا اور فتنہ باز تاجروں کے خلاف اگر سب متحد ہو جائیں تو فتنوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ربیع الاول میں فتنہ پھیلانے کی منصوبہ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کی بعد سلیپنگ سیلز فعال ہوگئے ہیں۔ خدشہ تھا کہ یہ دہشت گرد محرم الحرام میں متحرک ہو جائیں گے، مگر محرم کے دوران افغانستان میں طالبان کی حکومت واضح نہیں تھی۔ اس کے بعد پاکستان میں طالبان کے حامی افراد فعال ہوگئے ہیں۔

علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ ہنگو اور لاہور میں دہشتگردوں کے گروہ پکڑے گئے ہیں، ان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ طالبانوں نے بعض مقامات پر کارروائیاں بھی کی ہیں، ان کی ذمہ داری بھی قبول کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کالعدم جماعتوں کے سربراہ آزادانہ طور پہ منافرت پہ مبنی کانفرنسز کرر ہے ہیں، ایسا تاثر جاتا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی طاقتیں ہیں، جو کالعدم جماعتوں کی فعالیت کی خواہش مند ہیں۔ کیا جب دہشت گرد آرمی پبلک پشاور سکول جیسی کارروائی کریں گے تو پھر ان کے خلاف کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔؟ حکومت کو اپنا فریضہ سمجھنا چاہیئے، ایسا نہ ہو کہ دوبارہ کسی آپریشن کی ضرورت پڑے۔ قبل از وقت ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button