پاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام رانی پور سندھ میں ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا

شیعہ نیوز:اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام رانی پور سندھ میں ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ششماہی کارکردگی کے تجزیے کیلئے 2 روزہ اسلام پیغامِ وحدت ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن کا آغاز شرکاء کی رجسٹریشن اور تلاوت کلامِ الہٰی سے کیا گیا۔ مرکزی صدر اے ایس او ثقلین علی جعفری نے اپنے افتتاحی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ششماہی کنونشن کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اگلے چھ ماہ کیلئے مزید مؤثر منصوبہ بندی کر سکیں۔ کنونشن میں یونٹس، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی ششماہی کارکردگی پیش کی گئی اور تجزیاتی بحث مباحثے ہوئے، کنونشن میں علامہ سرفراز مہدی اور پروفیسر دستار علی چانڈیو نے خطاب کیا۔ کنونشن کے دوسرے روز "فکرِ امام خمینی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، میں دانشور عبدالرزاق بلوچ، ڈاکٹر کرم حسین ودھو، مصور مہدی مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، مرکزی صدر اے ایس او ثقلین علی جعفری نے خطاب کیا۔ کنونشن کا اختتام دعا سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button