مشرق وسطی

حماس کی مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کی کھدائیوں کے خلاف محاذ آرائی کی اپیل

شیعہ نیوز:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے جمعرات کی رات مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کی کھدائیوں کے خلاف محاذ آرائی کی اپیل کی ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مسجد الاقصی کے اطراف میں کھدائیاں اس مسجد کی بنیادوں اور دیواروں کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: "دیوار البراق اور اموی محلات کے علاقوں میں قابض صیہونی حکومت کی مسلسل کھدائی مسجد الاقصی کی بنیادوں اور دیواروں کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔”

حماس نے مزید کہا: "یہ کھدائیاں القدس کی اسلامی اور تاریخی یادگاروں کو تباہ کرنے کی ایک کوشش ہے اور غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان تباہ کن اقدامات کے نتائج کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔”

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اردن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کریں اور ان مذموم استعماری منصوبوں کو روکیں۔

صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے کھدائی کا سلسلہ جاری ہے، یہودیوں کے ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ کے قریب ایک عبادت گاہ تعمیر کر رکھی ہے۔

قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی میں مسجد اقصیٰ کی قدس اور الاقصی کمیٹی کے سربراہ حماد ابو حلبیہ نے کہا تھا کہ قابضین کی جانب سے کھدائی کی وجہ سے مسجد الاقصی کی جنوبی دیوار سے پتھر گرے ہیں۔ یہ کھدائی اموی محلات کے نیچے اور عین سلوان اور دیوار البراق کے درمیان کی گئی تھی اور تقریباً 800 میٹر تک پھیلی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button