اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کیلئے نکتہ اتحاد ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین“کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی بعثت کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام تھا جس میں تمام بشریت کے لیے عادلانہ نظام ہو۔ جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں عدل ہو۔ مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اس کی بربریت سے روکا جا سکے۔آج اس شخصیت کا میلاد ہے جو وحدت کا پیغام لے کر آئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں شیعہ سنی اتحاد کامظہر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے۔تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ”عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین“کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان بھر سے مختلف مسالک کے علماء کرام نے شرکت و خطابات کیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button