اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی صدر آیت اللہ ابرائیم رئیسی کا دورہ کراچی، عام تعطیل کا اعلان ،ٹریفک پلان جاری

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلئے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

شیعہ نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر شہر قائد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔کمشنر کراچی حسن نقوی نے 23 اپریل بروز منگل کراچی بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کردیا ہے ، تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹ پلان بھی واضح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدردو روزہ سرکاری دورے پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ 23 اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا و دیگر موجود ہوں گے۔

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلئے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی، کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک مکمل بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ ایران آیت اللہ ڈاکٹر ابراھیم رئیسی کا دورہ، کراچی کے بعد لاہور میں بھی عام تعطیل کا اعلان

پلان کے مطابق ڈاکٹر ضیا الدین روڈ اور سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک تک مکمل بند ہوگا، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بند ہوگا، سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ جائے گی۔

شارع فیصل سے سلطان آباد آنے والے کلب چوک سے بائیں جانب ٹرن لیں، شہری کلب چوک سے بائیں جانب سے کلفٹن برج اور بورڈ بیسن جا سکیں گے، خلیق الزمان روڈ اور گزری سے آنے والے ضیا الدین لائٹ سگنل سے سیدھی جانب ٹرن لیں۔

شہری میٹرو پول سے فوارہ چوک اور ایوان صدر کی طرف جا سکیں گے، شاہین کمپلیکس سے آنے والے کھجور چوک سے دائیں جانب ٹرن لیں گے، شہری ایوان صدر روڈ، میٹروپول، کلفٹن اور دیگر علاقوں کی جانب جا سکیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button