مشرق وسطی

تحریک استقامت کے سامنے اسرائیل نے وحشت زدہ ہو کر معاہدہ کیا: حزب اللہ

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے شرعی کونسل کے سربراہ شیخ یزبک نے کہا ہے کہ تحریک استقامت نے عربوں اور مسلمانوں کی تاریخ میں پہلی بار صیہونی دشمن پر وحشت طاری کی ہے اور اسے لبنان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

العہد ویب سائیٹ کے مطابق شیخ یزبک نے کہا کہ صیہونی دشمن بحری حدود معین کرنے کے معاہدے پر مجبور ہوگیا جب اس نے لبنانی صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کابینہ کے سربراہ کے متفقہ موقف کو دیکھا اور تحریک استقامت نے بھی اسے کاریش آئل فیلڈ سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ساری کامیابیاں لبنان کے لئے چاہتے ہیں، یہ فتح لبنان کی فتح تھی، سب اس فتح سے فائدہ اٹھائیں اور کینہ، تفرقہ چھوڑ کر لبنانی مفاد کا خیال رکھنے والے صدر کا انتخاب کرنے کا کام شروع کریں۔

شیخ یزبک نے ایران میں پیش آنے والے اتفاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی امریکی اور مغربی سازشوں کی زد میں ہے کیونکہ ایران نے اسلام کا پرچم لہرایا ہے اور وہ تمام میدانوں میں امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہے، ایران پر یہ ساری یلغار اس لئے ہو رہی ہے کہ اس نے لبنان، فلسطین اور وہ تمام استقامتی گروہ جو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ان کا ساتھ اور ان کی حمایت کی ہے۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ ایران یہ سارے کام میڈیا پراپیگنڈہ اور نعرے بازی کے لئے نہیں کرتا بلکہ عقیدہ کی بنیاد پر یہ حمایت کرتا ہے اور دوست اور دشمن سب اس بات کو جانتے ہیں، ایران اپنے اس موقف کی وجہ سے ملک میں بلووں کا سامنا کر رہا ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ایران اور استقامتی محاذ فلسطین کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button