پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مراد علی شاہ حکومت کی نااہلی، کرونا کا ملبہ ننھے زائرین پرڈال دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنی اور سندھ حکومت کی نا اہلی چھپانے کیلیئے کورونا وائرس کا سارا ملبہ ننھے زائرین پر ڈال دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا وائرس کا مسئلہ سنگین ہو جاتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو کورونا وائرس پر بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 روز کورنٹائن (قرنطینہ) میں رکھ کر پھر جانے کی اجازت رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران سے آنے والوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن (تنہائی) میں رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ایران سے آئے ہیں، ان کے بچے بھی اسکول جاتے، تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہو جاتا، بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کو آئیسولیشن میں 13 مارچ کو 14 روز ہو جائیں گے، اس کے بعد ہم اسکول کھول دینگے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آپ کی اور سندھ حکومت کی نااہلی زائرین پر نہیں ڈالی جاسکتی ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام داخلی راستوں پر سکریننگ کا مؤثر نظام بنائے نا کہ پورے صوبے کو خوف کی حالت میں ڈال دیا جائے۔ زائرین کے خلاف جاری عالمی استعماری پراپیگنڈہ ختم کیا جائےاور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button