مشرق وسطی

ایران و حزب اللہ "توکل علیٰ اللہ” کے کامیاب نمونے: یمنی رہنما

شیعہ نیوز: یمنی حکومت کے نگرانِ اعلیٰ اور عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے محرم کے آغاز کی مناسبت سے ملکی عوام سے خطاب کیا۔

اس موقع انہوں نے ایران، عراق، فلسطین، شام کی اقوام اور حزب اللہ لبنان کو اللہ پر بھروسہ اور اعتماد کرنے کے حوالے سے ایک کامیاب نمونہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے ممالک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس عمل کو انکے لئے نقصان دہ قرار دیا۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ منافقین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے کو اٹھایا ہے اور انہوں نے مکہ، مسجد الحرام، مناسک حج اور عرفات میں اسلامی حرمتوں کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منافقانہ اقدامات سے واضح ہو جاتا ہے کہ دشمن کے سازشی منصوبوں کا مقابلہ ایک ایمانی تقاضا ہے۔

اس سے قبل غدیر کے موقع پر بھی یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ سید عبد الملک نے ولایت کو امت اسلامیہ میں دشمنوں اور منافقوں کے اثرو رسوخ کے بالمقابل ایک سپر قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ امت اسلامیہ کو انحرافات اور خطروں سے بچنے کے لئے ولایت سے تمسک کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button