مشرق وسطی

ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے ایک آئل ٹینکر کو پکڑ لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے خلیج فارس میں برطانوی تیل بردار جہاز کو بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برطانوی آئل ٹینکر کو حراست میں لینے کے بعد قانونی چارہ جوئی کے لئے ہرمزگان صوبے کی بندرگاہ پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران نے جمعرات کو بھی خلیج فارس میں تیل اسمگلنگ کرنے والے ایک بحری جہاز کو حراست میں لیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کہتے ہیں گلف میں دو برطانوی جہازوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران نے برطانیہ کا صرف ایک بحری جہاز حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ 1982 کے قوانین کے مطابق ایک فوجی کشتی آزاد آبی راستے میں عالمی قوانین نافذ کرنے کے لئے کسی بھی فوجی اور سویلین کشتی کو روک سکتے ہیں جو عالمی قوانین کی رعایت نہ کرے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے ایران کا ایک تیل برادر جہاز حراست میں لیا ہوا ہے۔ جبرالٹر حکام نے 330 میٹر طویل ایرانی تیل بردار جہاز کو چار جولائی کو حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل پاسداران انقلاب خبردار کر چکی تھی کہ جبرالٹر کے نزدیک تیل بردار جہاز حراست میں لینے پر امریکہ اور برطانیہ ’’سخت نادم‘‘ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button