مشرق وسطی

بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر مظالم

بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو اردنی اور پاکستانی اہلکار شدید ایذائیں دے رہے ہیں-

بحرین کے سیاسی رہنما حیدر الموسوی نے بدھ کو فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے کرائے کے نامعلوم کارندے جو اردن اور پاکستان سے بلائے گئے ہیں، جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو بری طرح ایذائیں دیتے ہیں اور انہیں زد و کوب کرتے ہیں۔

بحرین کے انسانی حقوق کے ایک کارکن ابتسام الصائغ نے بھی کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں سیاسی قیدیوں کو دی جانےوالی ایذاؤں کے نتیجے میں حوض الجاف جیل کے ایک سیاسی قیدی کواسپتال منتقل کرنا پڑا ہے- چند روز قبل ایک سیاسی قیدی حسن الحایکی جیل میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے مظالم کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

بحرین کے انسانی حقوق کے کارکن ابتسام الصائغ نے کہا کہ جیلوں میں بند سیاسی قیدی صحیح سلامت جیل سے باہر نکلنے سے مایوس ہو چکے ہیں اور انہیں زندہ بچنے کی اب کوئی امید نہیں ہے- بحرین کی جمہوریت اور انسانی حقوق نامی تنظیم نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا تھا کہ منامہ کے قریب واقع المحرق جیل میں، جو اردنی کارندوں کے اختیار میں ہے، سیاسی قیدیوں کو بری طرح زد و کوب کیا جاتا ہے اور یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button