
مشرق وسطی
ایران ٹرمپ کی شرائط پر واشنگٹن سے مذاکرات نہیں کرے گا، سفارتی ذرائع
شیعہ نیوز:ایرانی حکومت کے ایک سفارتی ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ تہران نے روسی وزیر خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط کے تحت امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر کبھی راضی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس، ٹرمپ پلان کی بھرپور مخالفت
رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایک اعلیٰ سفارتی ذریعے نے لبنانی چینل المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران کے اپنے حالیہ دورے کے دوران واشنگٹن کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے روس کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے لاوروف پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط کی بنیاد پر کبھی بھی واشنگٹن کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔”