ایرانی جانبازوں نے امریکی طاقت و بھرم کو خاک میں ملا دیا
شیعہ نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران کے غیور جوانوں نے اپنے ملک کی عزت و دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
انہوں نے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اگر اسلام کے مجاہد جانباز سمندر میں امریکیوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں تو یہ ایرانی شہدا کی جرأت و بہادری کی بدولت ہے کہ جن سے ایرانی قوم کو ایسا جذبہ ملا ہے۔
انھوں نے دشمنوں کے مقابلے میں شہدائے محاذ استقامت سے سبق لئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کی مدد و نصرت سے اسلام کے جانبازوں نے خلیج فارس میں امریکیوں کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا اور امریکہ کی طاقت بھرم کو توڑ کر رکھ دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال تین نومبر کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے بحیرہ عمان میں بروقت آپریشن کرتے ہوئے ایک تیل بردار بحری جہاز سے تیل چوری کرنے کی امریکی ڈاکوؤں کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے امریکی دہشتگردوں کی نگاہوں کے سامنے مذکورہ جہاز کے عرشے پر ایک آپریشن انجام دیتے ہوئے اس تیل بردار بحری جہاز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اسے ایرانی سمندری حدود میں منتقل کر دیا۔