مشرق وسطی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں امریکی فضائیہ کے عین الاسد دہشت گرد فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد علاقہ میں امریکہ کے دہشت گردی کے فوجی اڈے پرمیزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس حملے میں 5 میزائل داغے گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔ اس حملے میں ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں امریکہ اور غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالف ہیں اور اس ملک کی نا گفتہ بہ صورتحال کا ذمہ دار بھی انھیں سمجھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button