مشرق وسطی

عراقی عوام کا غیر حاضر زائرین کی نیابت میں زیارت اربعین انجام دینے کا اعلان

شیعہ نیوز: عراق کے سخی ومہمان نواز عاشقان حسینؑ نےاس سال اربعین پر کورونا کے پیش نظر غیر حاضر زائرین کی نیابت میں زیارت اربعین پڑھنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #سنزوربالنيابہ عنکم یعنی ہم آپ کی طرف سے زیارت اربعین انجام دیں گےعراق میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقیوں کی بیش قیمتی اور نہ ختم ہونے والی سخاوت، یہ زائرین کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیتے ہیں اور اب جبکہ دنیا بھر سے لوگ کربلا نہ جاسکے تو انہوں نے دنیا بھر کے عزاداروِں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے خود ہی پیغام دے دیاکہ ہم اس برس تمام غیر حاضر زائرین کی نیابت میں زیارت اربعین انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال اربعین امام حسین ؑ پر عراق کے مختلف شہروں خصوصاً نجف اشرف سے کربلا کی جانب پیادہ روی (مشی) کی صدیوں پرانی تاریخ ہے۔اس موقع پر عراق کے عوام بلاتفریق اپنی سال بھرکی جمع پونجی زائرین امام حسینؑ پر نچھاور کرنے کیلئے راستے میں رکھ دیتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہےکہ زائرین کی خدمت کے صلے میں خدا، رسول ؐاور مادر حسین ؑ کی خوشنودی حاصل ہو۔

اس سال کورونا کی عالمی وباء کے پیش نظر دنیا بھر سے زائرین کی کروڑوں کی تعداد میں اربعین امام حسین ؑ میں شرکت نا ممکن دیکھتے ہوئے عراق کے سخی وغنی عوام نے ٹوئٹر کے ذریعے دنیا بھر کے کربلا کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو پیغام دیا ہے کہ ہم اس سال آپ کی خدمت میں کچھ اور نہیں تو کم از کم زیارت اربعین انجام دے کر ثواب حاصل کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button