
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق، صوبہ الانبار سے داعش کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے صوبہ الانبار سےعالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک اہم سرغنہ کو گرفتارکرلیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی وزارت دفاع جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک سرغنہ کو صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے علاقے ’’سلیجیہ‘‘ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم بیوی سے کیس ہارگئے، 733 ملین ڈالر کا جرمانہ
عراق نے 2017 میں داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی باقیات اب بھی عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں موجود ہیں جن کی صفائی کا کام جاری ہے۔