پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، شیعہ لاپتہ عزاداروں کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی

کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے اسلام آباد میںپریس کلب تا چائنہ چوک احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک عرصے سے شیعہ عزاداروں اور متحرک افراد کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادگان نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب تا چائنہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ جنہوں نے علم حضرت عباسؑ اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ر

یلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے حکومت، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیعہ اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بیٹوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، نہیں تو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button