مشرق وسطی

تل ابیب کے پاس ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے: ایہود المرٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے پاس ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے اپنے مقالے میں یہ اعتراف کیا کہ صیہونی حکام کا یہ دعوی بالکل بھی صحیح نہیں کہ ایران جلد ہی ایٹم بم حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب کے پاس ایران کی ایٹمی صنعت کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

2006 سے 2009 تک صیہونی حکومت کی وزارت عظمی پر رہ چکے ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی فوجی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کر سکے۔

اولمرٹ نے ہارٹص اخبار میں اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران کے بارے میں بنیامن نتن یاہو کی پالیسی اور ان کا یہ تکراری دعوی کہ ایران ایٹم ہتھیار بنانے کے نزدیک ہے، صحیح نہیں ہے کیونکہ تیز اور وسیع یورینیم کی افزودگی، ضروری سبب نہيں ہے کہ ایران ایٹم بم حاصل کر لے۔

انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں خوفزدہ کرنے کی پالیسی کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایران جب چاہے کچھ مہینے کے اندر اپنی ضرورت کے یورینیم کی افزودگی کرکے ایٹمی بم کا حامل ایک ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی کے لئے ایک ضروری شرط اور وہ شرط ان کے مطابق ایران کے لئے میسر نہيں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کو ایک ایٹمی فوجی طاقت بننے کے لئے طویل سفر طے کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button