دنیا

اسرائیل میں کورونا سے مزید 12 اموات، 831 نئے کیسز کی تصدیق

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 831 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد صیہونی ریاست میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 983 ہوگئی ہے۔ 2580 صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 769 ہے۔ 382 مریضوں کی زندگی خطرے میں اور 164 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر اسرائیلی کابینہ نے کورونا کے انسداد کے لیے طے کردہ ایس اوپیز پرعمل درآمد نہ کرنےوالوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے وزارت تعلیم کی طرف سے کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے ناکافی اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ اسٹیٹ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل میں اسکول کے ایک  لاکھ 30 ہزار بچوں کے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button