مشرق وسطی

اسرائیل نے اگر کوئی حماقت کی تو تل ابیب کو مٹی کا ڈھیر بنا دیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران کے مشیر برائے کمانڈر انچیف جنرل مرتضی قربانی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی احمقانہ اقدام اٹھایا تو ہم لبنان سے اقدام ہی کر کے تل ابیب کو مٹی میں ملا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو صفحہ ہستی سے متانے کیلئے ایرانی سرزمین سے کسی قسم کی کارروائی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کام لبنان سے ہی بآسانی انجام دیا جا سکتا ہے۔

جنرل مرتضی قربانی کا کہنا تھا کہ ایران میں جب سے اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے اور ایرانی قوم نے امریکی، برطانوی اور اسرائیلی کٹھ پتلیوں کو ملک سے نکال باہر کیا ہے، 40 سالوں سے ہم انہی تینوں ممالک کے جاسوسوں کیساتھ برسرپیکار ہیں۔

سپاہ پاسداران کے مشیر برائے کمانڈر انچیف جنرل مرتضی قربانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران پوری دنیا کی توپوں، ٹینکوں، انواع و اقسام کے اسلحوں اور کیمیکل ہتھیاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کی ناک رگڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے فوجی اقدام بھی کرنا پڑا تو ضرور کریں گے، البتہ وہ سن لیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہے اور اس کا ہم بارہا اعلان بھی کر چکے ہیں جبکہ اسرائیل اس قابل نہیں کہ ایران پر حملہ کر سکے۔

جنرل مرتضی قربانی نے کہا کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف کوئی چھوٹی سی حماقت بھی کی تو ہم لبنان کے ذریعے تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیں گے اور اس کام کے لئے ایرانی سرزمین سے کسی میزائل کو فائر کرنے کی ضرورت نہیں۔

سپاہ پاسداران کے مشیر برائے چیف کمانڈر جنرل مرتضی قربانی نے کہا کہ ہم اپنے سپہ سالار (آیت اللہ خامنہ ای) کے ایک سپاہی ہیں اور ان کے فرمان کے انتظار میں پوری طرح تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button