اہم پاکستانی خبریں

اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے، شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غرور اور تکبر سے بھرے اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے، مقبوضہ علاقوں کو خالی کروایا جائے،غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 50 ہزارسے تجاوز کرگئی، غزہ میں پانی اور غذا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ عالمی برادری کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی اشیاء بجھوانے کا انتظام کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ جنگ غیر قانونی قابض اسرائیل اور نہتے فلسطینیوں کے درمیان ہے، ایک طرف جدید ترین قابض فوج ہے، دوسری طرف نہتے فلسطینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم انسانی ہمدردی کے ناطے کچھ کرتے ہیں یا نہیں کرتے تاریخ کا حصہ ہوگا، وقت آگیا ہے اب اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں نیویارک میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام پاکستانی سفارت خانے میں کیا گیا جس میں جنرل اسمبلی کے صدر والکربوزکر نے بھی شرکت کی۔

عشائیے میں ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ او آئی سی ممالک کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوبین نے بھی شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button